پاکستانی خبریں

ناران تک رسائی کیلئے شاہراہِ کاغان کھل گئی، سیاح آسکیں گے یا نہیں؟ حکومتی اعلان سامنے آگیا

مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران تک رسائی کیلئے شاہراہ کاغان کو 6 ماہ بعد مقامی افراد کی نقل مکانی کیلئے کھول دیا گیا۔

ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق گذشتہ سال اکتوبر میں شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راجوال سے آگے شاہراہ کاغان ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی تھی۔مارچ کے دوسرے ہفتے شاہراہ کی صفائی کا کام شروع کیا، جو کورونا ایمرجنسی کے دوران بار بار تعطل کا شکار ہوتا رہا۔

اس دوران 5 بڑے اور11 درمیانے سائز کے گلیشیئرز ہٹانے کے ساتھ ساتھ متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی صفائی بھی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر اورنگزیب حیدر کے مطابق سیاحت پر پابندی کے باعث وادی کاغان میں سیاحوں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Articles

Back to top button