پاکستانی خبریں

چین میں محصور پاکستانیوں کی وزیر اعظم سے اپیل، فلائٹس چلانے کا مطالبہ

چین میں محصور پاکستانی تاجروں نے وزیراعظم عمران خان سے چین کیلئےخصوصی فلائٹس چلانےکامطالبہ کردیا اور کہا پاکستان میں قرنطینہ سمیت تمام اخراجات برداشت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی تاجروں نے اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی اور چین کیلئےخصوصی فلائٹس چلانےکامطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی تاجر نے کہا کہ 440 پاکستانی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سےچین میں پھنسے ہیں، فلائٹ آپریشن کی معطلی کی وجہ سےپاکستان نہیں آسکتے، 4 شہروں شینزن، گوانژو، ہیو ،ہانژو میں440 تاجر موجود ہیں، حکومت سے بھیک یا امداد نہیں حق مانگ رہے ہیں۔

محصورتاجر کا کہنا تھا کہ حکومت اسپیشل فلائٹ چلائے ، سفری اخراجات، پاکستان میں قرنطینہ سمیت تمام اخراجات خود برداشت کریں گے اور وطن پہنچ کرقرنطینہ سمیت تمام ایس اوپیز پر پورا اترنے کو تیار ہیں۔

محصور تاجر نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں گھر سےدورپریشانی کاشکارہیں ، وزیراعظم عمران خان،زلفی بخاری معاملے کا نوٹس لیں، وزیراعظم دیگر ممالک کی طرح چین کیلئے خصوصی فلائٹس کا اعلان کریں۔
اکستانی تاجر کا کہنا تھا کہ بیشترتاجروں کے پاس سفری اخراجات ختم ہونے کے قریب ہیں، خواہش ہے بقیہ روزے اہل خانہ کےہمراہ پاکستان میں گزاریں، چین میں پاکستانی سفارتخانے ،قونصلیٹ کے پاس ہمارا ریکارڈ ہے، وطن واپسی کیلئے ہر فورم پر متعدد درخواستیں دی ہیں۔

Related Articles

Back to top button