بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر،حکومت پاکستان کا اہم فیصلہ

حکومت پاکستان نے یو اے ای میں بیروزگار ہونے والے ہم وطنوں کو مفت میں پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جبکہ بے روزگار ہونے والے کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے- معاون خصوصی زلفی بخاری کی قطر میں پاکستانی کمیونٹی سے ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں معاون خصوصی نے یواے ای میں بیروزگار پاکستانیوں کو مفت واپس لانے کا اعلان کیا –

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں 700 بیروزگار پاکستانیوں سے کرایا نہیں لیا جائے گا۔ پاکستانیوں کے سفری اخراجات متعلقہ کمپنی ادا کریں گی۔

جبکہ بے روزگار پاکستانیوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار بھی دیا جایئگا۔ ٹیلی کانفرنس میں قطر سے 5500 پاکستانیوں کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا زلفی بخاری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بتایا کہ آئندہ دو ہفتوں میں 5 پروازوں پر پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں