پاکستانی خبریں

بلوچستان کے اہم سرکاری افسران کورونا وائرس کا شکار، محکمہ صحت بلوچستان نے تصدیق کر دی

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری،ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈرگ انسپکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری،ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈرگ انسپکٹر کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ 100سے زائد ڈاکٹر،نرسنگ وپیرامیڈیکل اسٹاف میں بھی کرونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز 168 افراد میں کرونا وائر س کی تصدیق ہوئی،بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16سو 59 تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 38 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اموات کی کل تعداد 564 ہوگئی جبکہ کرونا کیسزکی کل تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 38 اموات رپورٹ ہوئی اور کرونا سےاموات کی تعداد 564 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ 203 اموات ہوئی ہیں،سندھ میں 157، پنجاب میں 175، بلوچستان 22، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 12 ہزار 196 کروناٹیسٹ کیےگئے اور مجموعی طورپر 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک 6 ہزار 464 چارسو چونسٹھ افراد موذی مرض سے لڑ کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button