پاکستانی خبریں

بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ شروع، پاکستان کا پانی روک لیا

بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ دریائے چناب کا 14 ہزار کیوسک پانی روک لیا۔

وزارت آبی وسائل کے حکام کے مطابق بھارت نے دریائے چناب کا 14 ہزار کیوسک پانی روک لیا ہے جس کے باعث سے ہیڈمرالہ سے پنجند کےعلاقوں میں چاول کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی مسلمان خاتون صحافی کی خود کشی، آخر کیوں؟ افسوس ناک خبر آگئی۔

حکام کے مطابق اس وقت دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 18 ہزارکیوسک رہ گیا ہے۔ گزشتہ روز پانی کا بہاؤ 31 ہزار 800 کیوسک تھا۔ اس کے علاوہ بھارت نے بگلیہار اور رتلے ڈیم میں پاکستان کا پانی روکا ہے۔  

Related Articles

Back to top button