پاکستانی خبریں

حکومت پروفیشنلز ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز اسپتال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی آلات ترجیح بنیادوں پر فراہم کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت پمز اسپتال میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ، جوائنٹ ہیلتھ ایگزیکٹو، ڈائریکٹر پمز بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے اجلاس میں شریک افراد کو کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے درپیش چیلنجز، انتظامات اور اقدامات پر بریفنگ دی، اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا سے عوام کو تحفظ کیلئے بھرپور مؤثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ پروفیشنلز ہیلتھ ورکرز ہمارے فرنٹ لائن ہیروز ہیں، حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پمز میں ہیلتھ ورکرز کو ایک ماہ کا حفاظتی آلات کا اسٹاک فراہم کردیا گیا ہے، پمز میں کرونا مریضوں کو بہترین طبی نگہداشت فراہم کی جارہی ہے، کرونا وائرس سےنمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

اس سے قبل ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 22 کروڑ میں سے 25 فیصد لوگ بہت غریب ہیں، سب کچھ بند کردیا جائے تو ان 25 فیصد غریب لوگوں کا کیا ہوگا، اس حوالے سے تمام چیزوں کو دیکھ کر فیصلے کرنا ہوتے ہے۔

Related Articles

Back to top button