پاکستانی خبریں

سندھ میں بروقت اقدامات سے ووہان جیسی صورت حال پیدا نہیں ہونے دی، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں بروقت اقدامات سے ووہان جیسی صورت حال پیدا نہیں ہونے دی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،وفاق نے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کو آئی پی پیز فراہم نہیں کیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کرونا کے 90 فیصداخراجات صوبے اپنے وسائل سے پورے کر رہے ہیں،عالمی وبا کا مقابلہ صوبے اکیلے نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل ورکرز اصل ہیروز ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کو ویڈیو لنک پر وزیراعلیٰ سندھ نے بریفنگ کے دوران لاڑکانہ میں کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ،مال اور صحت کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے،وفاق پر لازم ہے صوبوں کو صحت کے حوالے سے فوری فنڈز فراہم کرے، اس وقت تک صوبوں کو وفاق کی جانب سے کوئی بھی اضافی رقم نہیں ملی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ میں مستحق افراد کوگھر کی دہلیز پرامداد پہنچانے کا عمل قابل تعریف ہے۔

Related Articles

Back to top button