پاکستانی خبریں

ن لیگی رہنما نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ماضی کے کارناموں کے متعلق اہم انکشاف کر دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کیلئے اُس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

 جاوید لطیف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں پولیس وین سے لوگوں کو چھڑایا تھا، پی ٹی وی پر حملہ اور ریڈ زون میں داخل ہونے دینے میں سہولت کاری اُس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے جی ٹی روڈ کا انتخاب کیا گیا اور اس کی مخالفت کس نے کی؟ وہ بھی وزیرداخلہ ہی تھے، جی ٹی روڈ کی حمایت اور مخالفت کرنے والے کہاں کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 2013 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر 2014 میں اسلام آباد کے ڈی چوک پر 126 روز تک دھرنا دیا تھا جس دوران مظاہرین نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button