پاکستانی خبریں

ہوٹلوں میں مقیم قرنطینہ مسافروں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے والوں کی آگئی شامت، اہم خبر آگئی

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہوٹلوں میں مقیم قرنطینہ مسافروں کو غیر معیاری کھانوں کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہوٹلوں میں مقیم قرنطینہ مسافروں کو غیر معیاری کھانوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غیر معیاری اور مہنگے کھانے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے،ذمےداروں کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معیاری اور مناسب نرخ پر کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،قرنطینہ مسافروں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرنطینہ مسافروں کے مسائل حل کرنا میری ذمے داری ہے،غیر معیاری کھانے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

خیال رہے کہ بیرون ملک سے ہوٹلوں میں قرنطینہ مسافروں نے شکایات کی تھیں کہ انہیں غیر معیاری اور مہنگے داموں کھانا دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button