پاکستانی خبریں

بارڈرز سیل ہیں،اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: علیم خان

وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ بارڈرز سیل ہیں،اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت مانیٹرنگ اجلاس ہوا جس میں وزیر خورک پنجاب کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کر کے خود ساختہ قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں، رمضان میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک نے اب تک ہزاروں من گندم برآمد کی،پنجاب میں گندم خریداری کے تمام اہداف پورے ہوں گے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بارڈرز سیل ہیں،اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،گندم،آٹےکی فراہمی یقینی بنانا اولین ذمہ داری ہے،چیلنج پورا کریں گے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے لاہور میں سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان سے پروگریسوگروپ آف فلور ملز کے وفد نے ملاقات کی تھی۔چیئرمین میاں محمد شفیق، خلیق ارشد اور ماجد عبداللہ نے عبد العلیم خان کو بریفنگ دی تھی۔

اس موقع پر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملےگا، کام کرنے والی فلور ملز سے پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

Related Articles

Back to top button