پاکستانی خبریں

دبئی سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچنے والے افراد قرنطینہ مراکزمنتقل

دبئی سے نجی ائیر لائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے 400 سے زائد افراد پاکستان پہنچ گئے۔

دبئی سے خصوصی پرواز کے ذریعے 250 افراد پشاور اور 188 ملتان پہنچے جنہیں اسکریننگ اور طبی جانچ کے بعد قرنطینہ مراکز اور ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

ملتان پہنچنے والے 172مسافروں کو قرنطینہ سینٹر، 9 کو ہوٹل جب کہ 7کو نشتراسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

پشاور پہنچنے والے 250 مسافروں کی مکمل اسکریننگ اورطبی جانچ کی گئی جس کے بعد محکمہ صحت کی ٹیموں کےذریعے مسافروں کو قرنطینہ بھیج دیاگیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث فضائی آپریشن معطل ہے جس کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں تاہم پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے اب تک 27 ہزار کے قریب پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے جب کہ دیگر کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button