پاکستانی خبریں

پاکستانیوں کیلئے خوشخبریوں کا سلسلہ جاری, ایک دن میں سب زیادہ تعداد میں کورونا کے مریض صحتیاب

راولپنڈی میں ایک دن میں سب زیادہ تعداد میں کورونا کے 22 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔

کورونا سے متاثرہ مریضوں کو ان کی لیبارٹری رپوٹس نیگیٹو آنے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں قائم کورونا مینجمنٹ سنٹر سے ڈسچارج کیا گیا۔ایم ایس راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی ڈاکٹر خالد رندھاوا نے مریضوں کو اپنی ٹیم کے ہمراہ رخصت کیا۔ چھ مریضوں کو بدھ کی صبح ڈسچارج کیا گیا تھا جبکہ 16مریضوں کو مکمل صحتیابی کے بعد بدھ کی رات کو ہسپتال سے رخصت کیا گیا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی ڈاکٹر محمد خالد رندھاوا نے کہاکہ رمضان کے بابرکت ماہ میں آج کے دن راولپنڈی سے 22 مریضوں کومکمل صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک دن میں صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے جس کے لئے ہم اللہ تعالی کے انتہائی عاجزی کے ساتھ شکرگزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ آفت جلد سے جلد ٹل جائے۔صحتیاب ہونے والے مریضوں نے آر آئی یو کے ڈاکٹروں اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر خالد رندھاوا ہر مریض سیذاتی رابطہ رکھتے ہیں اور ہسپتال میں موجود انتظامات کے متعلق پوچھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسسز، پیرامیڈیکل سٹاف اور سیکیورٹی کاعملہ بھی اپنی زندگیوں کی پروا کئے بغیر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین انتظامات اور سہولیات کے لئے حکومت کے شکر گزار ہیں۔

Related Articles

Back to top button