پاکستانی خبریں

وزیر اعظم کا ایرانی صدر حسن روحانی سے رابطہ، کورونا وبا پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم عمران خان کا ایرانی صدر حسن روحانی اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں کورونا وائرس وبا سے متعلق صورت حال زیر بحث آئی۔

 سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے رمضان کی مبارک باد پیش کی اور دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کورونا وبا کے حالیہ بحران پر تبادلہ خیال کیا اور وزیر اعظم نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔

اس موقعے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا بیماری کے ساتھ غریب طبقے پراس کے اثرات کا مقابلہ بھی کررہا ہے۔ حکومت کے بروقت اقدامات کے نتیجے میں وبا کی انسداد میں کام یابی حاصل ہورہی ہے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا ایک عالمی بحران ہے اور اپنے عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات لائقِ تحسین ہے۔ اس موقعے پر پاکستان سے پولیو کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

Related Articles

Back to top button