پاکستانی خبریں

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12,723 جبکہ 2,866 افراد صحتیاب

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 723 ہوگئی ہے جب کہ اب تک یہ وائرس 269 افراد کی جان لے چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مزید 783 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس کا شکار افراد کی مصدقہ تعداد 12 ہزار 723 ہوگئی ہے تاہم اس میں سے 2866 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔

سندھ

صوبے میں آج کورونا کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں اور اموات بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔

کیسز اور ہلاکتوں کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 4،232 اور اموات 78 ہوگئی ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا وائرس کے مزید 52 کیسز اور 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 5378 اور ہلاکتیں 81 ہو گئی ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 1096 صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 235 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں آج اب تک ایک نیا کیس اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 722 اور ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 177مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں ہفتے کو 85 نئے کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 93 جب کہ مجموعی کیسز 1793 ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں اب تک 485 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ہفتے کو صرف ایک کورونا کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 308 ہوگئی جب کہ اب تک 216 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 89 ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے۔

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں جمعے اور ہفتے کو کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، جمعرات کو کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز سامنے آئے تھے جس کی تصدیق آزاد کشمیر کے فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے کی تھی۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔

Related Articles

Back to top button