پاکستانی خبریں

چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں تاخیر سے عوام سے حقائق نہیں چھپائے جاسکتے: شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دوہفتے کی تاخیر ملی بھگت قرار دے دی، کہتے ہیں رپورٹ میں تاخیر سے عوام سے حقائق نہیں چھپائے جاسکتے

کابینہ رپورٹ میں تاخیر پر اپنے ردعمل میں شہبازشریف نے کہا کہ ای سی سی کی سربراہی اور سبسڈی کی منظوری دینے والے ذمہ دار ہیں، فیصلوں کے ذمہ دار عمران نیازی اور عثمان بزدار ہیں، حتمی رپورٹ نہ آنا عمران نیازی صاحب کا اعترافِ جرم ہے،حتمی رپورٹ میں تاخیر سو ارب روپے کے حکومتی ڈاکے کی تصدیق ہے، تاخیر چینی ڈکیتی کے اصل ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چینی انکوائری رپورٹ چھپانے سے عمران خان کا جرم چھپ نہیں سکتا، رپورٹ میں تاخیر سے عوام سے حقائق نہیں چھپائے جاسکتے، عوام جانتی ہے کہ ان کے آٹے، چینی پر ڈاکہ کس نے ڈالا،کسی مزید انکوائری اور فارنزک کی ضرورت نہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن منصفانہ نہیں، کمیٹی کے ارکان ہی انکوائری کمیشن کے رکن بھی ہیں، شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو پیش ہونے کی اجازت دی جائے،ہمارے نامزد کردہ ارکان پیش ہوں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

Related Articles

Back to top button