پاکستانی خبریں

سخت لاک ڈاؤن اور کرفیو کا نفاذ، ہزاروں پاکستانی سعودی عرب میں پھنس گئے

سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع پاکستانی سفارتخانہ نے حجاز مقدس میں عمرہ ویزہ‘ وزٹ ویزہ‘ ورک ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے بارے میں گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ان پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے کیلئے دو سے تین ہفتے تک خصوصی پروازیں شروع کرے گی لیکن ان پروازوں کا اعلان پاکستان اور سعودی عرب کی فضائی کمپنیاں اپنی اپنی حکومتوں کی ہدایت پر کریں گی۔

سعودی عرب میں پاکستان کے ہزاروں لوگ کورونا وائرس کی وباء آنے کی وجہ سے پھنس کر رہ گئے ہیں کیونکہ سعودی عرب میں انتہائی سخت لاک ڈائون کے علاوہ کرفیو کا نفاذ شاہی حکومت کر رہی ہے۔

سینکڑوں پاکستانیوں نے ریاض میں موجود پاکستانی سفارتخانے سے رجوع کیا۔ اپنے تحریری سوالات سفارتخانے پہنچائے۔

ریاض میں موجود پاکستانی سفیر اور سفارتکاروں نے وزارت خارجہ اسلام آباد اور وزارت داخلہ اسلام آباد اور ایوی ایشن ڈویژن پاکستان کے ساتھ ان پاکستانیوں کے مسائل ڈسکس کئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button