پاکستانی خبریں

اب برطانوی مسلمان اپنے پیاروں کے ساتھ رمضان گزار سکیں گے، خوشخبری آگئی

برٹش ہائی کمیشن نے پاکستان سے برطانیہ کے لیے مزید 9 چارٹرڈ پروازوں کا اعلان کردیا ہے۔

برٹش ہائی کمیشن کے مطابق 30اپریل کو ایک چارٹرڈ پرواز کراچی سے برطانیہ جائے گی۔

ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ 9پروازوں کے ذریعے مزید 2250 مسافر برطانیہ جائیں گے۔

اس سلسلے میں تین پروازیں لاہور اور 5 اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔

لارڈ طارق احمد نے پروازوں کی اجازت ملنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

برٹش ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 10500سے زیادہ برطانوی شہری واپس آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ برطانوی مسلمان اپنے پیاروں کے ساتھ رمضان گزار سکیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خصوصی پروازیں چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیراعظم کے نام لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں پھنسے برطانوی شہریوں کیلئے کراچی سے بھی پروازیں چلائی جائیں۔

افضل خان نے برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے بھی انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے لاشوں کو منتقل کرنے اور فوتگی پر پاکستان آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ 7700 برطانوی شہریوں کو وطن پہنچانے پر وزیر اعظم اور سی ای او پی آئی اے کے شکرگزار ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مزید برطانوی شہری بھی پاکستان میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان پی آئی اے کو دوطرفہ پروازیں چلانے کی ہدایات دیں۔

Related Articles

Back to top button