پاکستانی خبریں

پن بجلی کی پیداوار میں 55 فیصد اضافہ ہوگیا ہے: ترجمان واپڈا

موجودہ سال میں آبی ذخائر میں ماضی کے مقابلے میں وافر پانی دستیاب ہے، پن بجلی کی پیداوار میں بھی 55 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں اس وقت 70 لاکھ 18 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ زیادہ ہے۔

وافر پانی کی دستیابی سے پن بجلی کی پیداوار میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 55 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ روز پن بجلی کی پیداوار 6 ہزار 510میگاواٹ تھی جو پچھلے سال کے اسی دن کے مقابلہ میں 3 ہزار میگاواٹ زیادہ ہے۔

پن بجلی کی اضافی پیداوار سے قومی خزانے کو ایک دن میں 64 کروڑروپے کی بچت ہوئی۔

ترجمان کے مطابق رواں سال پن بجلی کی پیداوار ساڑھے 8 سے 9 ہزار میگاواٹ کی ریکارڈ سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button