پاکستانی خبریں

احساس ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا آغاز، وزیراعظم عمران خان کی براہ راست شرکت

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سب سے بڑی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا آغاز ہو گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان براہ راست شرکت کر رہے ہیں۔

ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر روزانہ کمانے والے افراد کے لیے امداد اورعطیات جمع کی جا رہی ہیں۔ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون مل سے بھی لوگ امداد کا اعلان کر رہے ہیں۔

معروف گلوکار علی ظفر بھی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن پر براہ راست آئے اور کورونا سے متعلق گانا بھی سنایا۔

ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا اہتمام کورونا وائرس کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے عطیات جمع کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم احساس ٹیلی تھون میں حصہ لیں۔

اس دوران جمع ہونے والی رقم کو ڈاکٹروں اور طبی عملے کیلئے حفاظتی کٹس خریدنے اور مستحق افراد کی امداد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جب سے حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن کیا ہے،روزانہ کمانے والے افراد سخت مشکل کا شکار ہوئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے پہلے ہی 200 بلین روپے کیش کا امدادی پروگرام انڈسٹریل سیکٹر کے لیے دیا گیا ہے۔ کئی افراد اس وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روز گار ہوچکے ہیں۔

اندازے کے مطابق تقریبا 30 لاکھ افراد بے روز گار ہوئے ہیں اور انھیں کم از کم 17500 روپے تنخواہ ہر ماہ دی جائے گی۔ یہ تقریبا 52.5 بلین روپے کے برابر رقم ہے۔

ٹیلی تھون نشریات میں اندرون اور بیرون ملک سے پاکستانی شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔‎

Related Articles

Back to top button