پاکستانی خبریں

عدالت کی دکانیں کھولنے پر گرفتار ہونے والے تاجروں کی درخواست ضمانت مسترد

عدالت نے دکانیں کھولنے پر گرفتار ہونے والے تاجروں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

کراچی سٹی کورٹ نے تاجروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ تاجروں نے گزشتہ روز لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانیں کھولی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے تجارتی مراکز بند ہیں جس کی وجہ سے تاجروں اور دیہاڑی دار طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاجر لاک ڈاؤن کے دوران وقفے وقفے سے دکانیں کھولنے کا اعلان کر رہے ہیں تاہم مخصوصی کاروبار کے علاوہ حکومت کی جانب سے کسی کو دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ تاجر کہتے ہیں کہ وہ اپنا کاروبار حکومت احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button