پاکستانی خبریں

امریکہ کے چارٹرڈ طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت سے متعلق فیصلہ سنا دیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکہ کے 6 چارٹرڈ طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق چارٹرڈ طیارے پاکستان میں مقیم امریکی سفارتی عملے اور شہریوں کو واپس لے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی درخواست پرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے چارٹرڈ طیاروں کو خصوصی لینڈنگ کی اجازت دی ہے اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 21 سے 25 اپریل تک خالی طیارے پاکستان پہنچیں گے۔ پہلی پرواز صوفیہ بلغاریہ سے اسلام آباد پہنچےگی۔ دوسری پرواز کل شارجہ سے اسلام آبادپہنچے گی،اسی طرح 23 اپریل کو 2 پروازیں صوفیہ سے اسلام آباد اور کراچی پہنچیں گی۔ 25 اپریل کو بھی 2 پروازیں صوفیہ سے اسلام آباد اور کراچی پہنچیں گی۔

Related Articles

Back to top button