پاکستانی خبریں

محکمہ تعلیم نے بلآخر میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹئرنگ کمیٹی اجلاس کے فیصلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے تحت تعلیمی سال 2020-21 کی پالیسی جاری کردی گئی ہے۔

اسٹئیرنگ کمیٹی کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سال یکم جون سے شروع ہوگا۔

نویں جماعت کے داخلے یکم جون سے 10 جون کے درمیان ہوں گے، جون میں گیارہویں جماعت کے داخلے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کی بنیاد پر ہوں گے۔

دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ہی گیارہویں جماعت کے داخلوں کا اعلان کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سیشن 2020-21 کے لئے اسکولوں اور کالجز کا امتحانی شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

یکم سے تیسری جماعت کے طلباء کا تحریری ٹیسٹ اور جائزہ لینے کے بعد انہیں پروموٹ کیا جائے گا، چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے 15 جون تک ہوں گے۔

سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے اور ایوننگ شفٹ میں بھی لئے جائیں گے۔

دسویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 اگست تک تمام سندھ بورڈز جاری کرنے کے پابند ہوں گے، نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان میٹرک کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا۔

گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہوں گے اور ایوننگ شفٹ میں بھی لئے جائیں گے، بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 ستمبر کو جاری کئے جائیں گے

گیارویں جماعت کے نتائج بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد جاری کئے جائیں گے.

اجلاس میں سال بھر میں ہونے والی چھٹیوں کے حوالے سے بھی فیصلے کئے گئے، 16 اپریل 2020 سے 30 مئی 2020 کی چھٹیاں گرمیوں کی تعطیلات میں شامل ہوں گی جب کہ موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

 

Related Articles

Back to top button