پاکستانی خبریں

بورے والا میں تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ قتل

پنجاب کے شہر بورے والا میں سنگدل اہلخانہ نے تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کرکے قتل کردیا۔

نواحی گاؤں 517 ای بی میں مقتولہ صابرہ کے والد جہانگیر نے ملزم فدا حسین سے تین سال پہلے مبلغ ساٹھ ہزار روپے سود پر لیے مگر واپسی نہ کر سکا، فدا حسین نے قرض بمعہ سود واپسی کے لیے تنگ کیا تو غریب محنت کش نے اپنی لخت جگر 12سالہ صابرہ کو بطور گھریلو ملازمہ ان کے حوالہ کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فدا حسین کے گھر والے اکثر ملازمہ پر تشدد کرتے تھے، فدا حسین کے گھر والوں نے گزشتہ شب صابرہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم مردہ حالت میں گھر کے صحن میں پھینک دیا، مقتولہ تشدد برداشت نہ کرتے ہوئے جان بحق ہو گئی۔ واقعے کا علم ہونے پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button