پاکستانی خبریں

وزیراعظم سےعلمائے کرام کے وفد کی ملاقات، لاک ڈاؤن پر مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان سے جیدعلمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعظم عمران خان سے جید علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی جس میں طاہراشرفی، حامدالحق حقانی، غلام محمد سیالوی، راجا ناصر عباس، پیر سلطان فیاض الحسن ، پیرامین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمن، حنیف جالندھری شامل تھے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، مفتی گلزار نعیمی، چراغ دین شاہ اور مولانا ضیاء اللہ شاہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں وزیرتعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی موجود رہے جب کہ ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر سندھ عمران اسمعیل، مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی نے بھی شرکت کی۔

علمائے کرام کی جانب سے وزیراعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی، علمائے کرام کے وفد کی لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کے موقف کی بھرپورتائید کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کا موقف حقیقت پسندانہ اور زمینی حقائق پر مبنی ہے۔

Related Articles

Back to top button