پاکستانی خبریں

طورخم سرحدی گزرگاہ کو پاکستانی کارگو گاڑیوں کی واپسی کے لیے بحال کر دیا گیا

خیبر، طورخم سرحدی گزرگاہ کو پاکستانی کارگو گاڑیوں کی واپسی کے لیے بحال کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) عمران یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کارگو گاڑی میڈیکل ایس او پی کے مطابق پاکستان میں داخل ہوں گی۔

اے سی عمران یوسفزئی نے کہا کہ ایک ماہ قبل سیکڑوں کارگو گاڑیاں افغانستان میں پھنس گئی تھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سرحدی گزرگاہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی بحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد کورونا ٹیم اور ایف سی عملہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ واپسی کی نگرانی کررہا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وزرات داخلہ نے تمام ملکی بارڈرز کی بندش کی تاریخوں میں توسیع کی تھی۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملکی بارڈرز کی بندش میں دو ہفتوں تک کے لیے توسیع کی گئی تھی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق واہگہ بارڈر کی بندش میں 16 اپریل سے 29 اپریل تک، کرتارپور بارڈر کی بندش میں 11 سے 24 اپریل تک اورتفتان بارڈر کی بندش میں 13 سے 26 اپریل تک کے لیے توسیع کی گئی تھی۔

یاد رہے گزشتہ ماہ 5 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی طور پر واہگہ بارڈر کھولا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button