پاکستانی خبریں

گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے؛ عبدالعلیم خان

وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

سینئر وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے گندم کی ترسیل روکنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری خوراک سے جنوبی پنجاب سےگندم باہر نہ آنے کی تفصیلات طلب کر لیں۔

عبد العلیم خان نے کہا کہ گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں گندم خریداری،ترسیل کے ذمہ دار ہیں۔

وزیر خوراک پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

اس سے قبل سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے فلور ملزایسوسی ایشن نے ملاقات کی تھی۔عبدالعلیم خان نے فلورملز مالکان سے رمضان میں رضاکارانہ آٹے کی قیمت میں کمی کی اپیل کی تھی۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے دیگر صوبوں میں گندم جانے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے، کوئی صوبہ گندم کی خریداری نہیں کرے گا، پنجاب خود دےگا۔

Related Articles

Back to top button