پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ: فیسوں میں کمی کے خلاف کیس پیرا کو بھجوادیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرائیوٹ اسکولز کا فیسوں میں کمی کے خلاف کیس پیرا کو بھجوادیا۔

عدالت نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست نمٹا دی، تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست نمٹا دی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق کے پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معافی کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا، عدالت نے تحریری فیصلے میں کیس پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز اتھارٹی پیرا کو بھجوا دیا۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں پیرا کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ پرائیویٹ اسکولوں کا مؤقف سننے کے بعد اپریل اور مئی کی فیس کٹوتی سے متعلق فیصلہ کرے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ پرائیویٹ اسکولز مالکان کے وکیل درخواست پیرا کو بھیجنے کے فیصلے سے مطمئن ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ رجسٹرار آفیس پرائیوٹ اسکولز کی رٹ پٹیشن کی کاپی لف دستاویزات کے ساتھ پیرا کو بھیجے۔

پیرا رٹ پٹیشن کو نجی اسکولز کی درخواست کے طور پر لیکر قانون کے مطابق فیصلہ کرے، پیرا معاملے کو دیکھے اور اسٹیک ہولڈرز کو سن کر حتمی فیصلہ کرے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست عدالت نے نمٹا دی،لاک ڈاون کے باعث حکومت نے اپریل، مئی کی اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button