پاکستانی خبریں

موجودہ کورونا وائرس سے پیدا صورتحال میں ہمیں اپنی کامیابیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور امریکی ریزلوٹ سپورٹ مشن کمانڈر جنرل آسٹن ملر نے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور ریزلوٹ سپورٹ مشن کمانڈر جنرل آسٹن ملر کی جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسی کے امور پر بات چیت کی، افغانستان میں جاری امن اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا موجودہ کورونا وائرس سے پیدا صورتحال میں ہمیں اپنی کامیابیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے، آرمی چیف نے افغان امن کے لیے امریکی کوششوں میں تعاون کے عزم کو دہرایا۔

مزید پڑھیں: افغان امن عمل میں اہم پیش رفت، زلمے خلیل زاد کی دوحہ میں طالبان رہنما سے ملاقات 

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی دوحہ میں طالبان رہنما سے ملاقات ہوئی۔

افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اہم پیش رفت نظر آئی، دوحہ میں امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد اور طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی بردار کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، اس دوران امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کے معاملے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

 

Related Articles

Back to top button