پاکستانی خبریں

کورونا ریلیف فنڈز: وزیر اعظم کی سمندر پار پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل

کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت پاکستان کو مزید فنڈز کی ضرورت پڑ گئی ہے جس کیلئے وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان آج سے بیرون ملک پاکستانیوں کیساتھ رابطہ مہم شروع کریں گے اور اس سلسلے میں معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خود اوورسیز پاکستانیوں سے مخاطب ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ سمندر پار ہم وطنوں سے کورونا ریلیف فنڈز کےلیے عطیات کی اپیل کریں گے۔

وزارت اوورسیز کے تعاون سے خصوصی ویب سایٹ تیار کر لی گئی ہے جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی باآسانی فنڈز دے سکیں گے۔

اوورسیز پاکستانی http://Covid.ophrd.gov.pk پر عطیات جمع کرا سکیں گے۔ فنڈز دینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ویب سائٹ پر نام بھی شائع ہو سکے گا۔

ایک خاندان کی مدد کے لیے کم سے کم 35 ڈالر بھیجے جا سکیں گے جب کہ 35ڈالر یا اس سے زیادہ کی رقم ماہانہ کی بنیاد پر بھی دی جاسکے گی۔

وزیراعظم عمران خان بیرون ملک پاکستانیوں کےلیے آج بیان جاری کریں گے۔ بیان پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button