پاکستانی خبریں

شہزاد ارباب دوبارہ کابینہ میں شامل، اراکین کو کن خصوصی مراعات سے نوازا جاتا ہے؟ تفصیلات آگئیں

وزیراعظم عمران خان نے شہزاد ارباب کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرلیا، وفاقی کابینہ میں اراکین کی تعداد اڑتالیس ہوگئی ہے، کابینہ میں پچیس وفاقی وزراء، چار وزرائے مملکت، پانچ مشیر اور چودہ معاونین خصوصی شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے شہزاد ارباب کو معاون خصوصی اسٹبلشمنٹ تعینات کردیا۔ شہزاد ارباب کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ وفاقی کابینہ میں اراکین کی تعداد 48 ہوگئی ہے، کابینہ میں 25 وفاقی وزراء، 4 وزراء مملکت، پانچ مشیر اور 14 معاونین خصوصی شامل ہیں۔

ہروفاقی وزیر اور مشیر کو چار لاکھ 48 ہزار روپے جبکہ وزیر مملکت کو چار لاکھ چھ ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔

کابینہ ڈّویژن کے مطابق وفاقی وزیر اور مشیران کو سرکاری گھر نہ ہونے پر وزراء کو ماہانہ ایک لاکھ تین ہزار روپے ادا کئے جاتے ہیں۔ وزراء مملکت کو سرکاری گھر نہ ملنےپر 93 ہزار700 روپے کرائے کی مد میں ملتےہیں، کابینہ اراکین کو گاڑی، سیکیورٹی گارڈز، چار اے سی، ہیٹرز اور ٹیلی فون کی سہولت الگ سے ملتی ہے۔

وزراء اور وزرائے مملکت کو سرکاری دوروں کے دوران 3 ہزار یومیہ الاؤنس ادائیگی کی جاتی ہے۔ ذاتی اور خاندان کے استعمال کیلئے گاڑی اور سیکیورٹی گارڈز کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔

Related Articles

Back to top button