پاکستانی خبریں

کورونا وائرس از خود نوٹس, وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کیس میں عدالت عظمی میں جواب جمع کرا دیا۔

وفاقی حکومت نے جواب میں کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور عوام کے تحفظ کے لیے متفقہ فیصلے کیے گئے ہیں۔

حکومت نے بتایا کہ ملک بھر کے 154 اضلاع میں مشتبہ مریضوں کے لیے قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے، تفتان،چمن اور طور خم بارڈر کراسنگز پر مزید سختی کردی گئی، تمام بین الاقوامی ایئر پورٹس پر خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے۔

حکومت نے کہا کہ ملک بھر میں 83 مقامات پر کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی شناخت کے لیے 83 تھرمل اسکینرز لگائے، دارالحکومت اسلام آباد میں قرنطینہ کے لیے 300 بستر اور مصدقہ مریضوں کے لیے اسپتالوں میں 154 بیڈز مختص کیے گئے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولیات پر پہلا از خود نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button