پاکستانی خبریں

کورونا وائرس: سندھ حکومت کی پلازمہ لگانے کے تجربے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے علاج کی غرض سے پلازمہ لگانے کے تجربے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔

سندھ حکومت کی جانب سے 8 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں نجی و سرکاری شعبے کے ماہرین شامل ہیں۔

قائم کردہ کمیٹی میں وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق رابعہ جویریہ آغا، ڈاکٹر طاہر شمسی، ڈاکٹر شوبھا لکشمی اور ڈاکٹر خاور عباس کمیٹی میں شامل ہیں۔

ماہرین پر مشتمل کمیٹی کورونا کے مریضوں کو پلازمہ لگانے اور افادیت کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی پلازمہ کی دستیابی، افادیت اور طبی وقانونی وجوہات پر جائزہ رپورٹ مرتب کرے گی۔

واضح رہے کہ ماہرین نے صحت یاب مریضوں کا پلازمہ دیگر مریضوں کو لگانے کی تجویز دی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا سے 77 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 700 سے زائد ہے۔

 

Related Articles

Back to top button