پاکستانی خبریں

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد4,892 ہوگئی، 762 مریض صحتیاب

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 892 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے 77 افراد جاں بحق اور 762 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 پنجاب 

پنجاب میں  کیسز کی مجموعی تعداد 2336 ہو گئی ہے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق صوبے میں 822 عام شہری، 733 تبلیغی ارکان، 701 زائرین اور 80 قیدی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

پنجاب میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سے لاہور میں 10، راولپنڈی 5، رحیم یار خان، جہلم، فیصل آباد اور گجرات میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

سندھ

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر 1318 کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے ، یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے شہر قائد کے علاقے ملیر بری طرح متاثر، ایک ہفتے کے اندر 24 کیسز سامنے آگئے

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جوکہ زیادہ ہیں جب کہ آج مزید 13 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 371 ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا

صوبے میں جمعہ کو کورونا وائرس کے مزید 60 کیسز اور 5 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 656 اور ہلاکتیں 25 ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، حکومت نے قرنطینہ میں قیام پذیر خواتین و بچوں کی حفاظت کےلیے ہدایات جاری کر دیں

صوبائی وزیر صحت تیمور خان نے صوبے میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی۔

گلگت بلتستان 

گلگت بلتستان میں بھی جمعرات کو 2 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 215 تک جا پہنچی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے صرف ایک کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 220 ہوگئی۔

ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ ٹیسٹ کی 188 رپورٹس موصول ہوئیں جن میں سے صرف ایک مثبت اور 187 منفی نتائج سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 220 ہے۔

اسلام آباد 

اسلام آباد میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد113 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کے کتنی کیپسیٹی ہے؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے خوشخبری سنا دی

وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔

آزاد کشمیر 

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی  تعداد 34 ہوگئی ہے جو سرکاری پورٹل پر بھی رپورٹ کی گئی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button