پاکستانی خبریں

کراچی میں آرٹیسٹک کمپنی انتظامیہ کا سچ ٹی وی کے نمائندوں پر تشدد، سخت نتائج کی دھمکیاں

کراچی میں صنعتی ملازمین کی برطرفی کےخلاف خبر پر آرٹیسٹک کمپنی انتظامیہ آپےسے باہر ہو گئی کمپنی انتظامیہ کے ایما پر پولیس صحافیوں پر حملہ آور ہو گئی۔

کراچی میں اے ایس آئی ممتاز کا پولیس ٹیم کے ہمراہ نمائندوں پر تشدد کیا سچ ٹی وی کےنمائندوں، اشرف سولنگی اور عطا حسین کو اغوا کرلیا۔

شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے دوران کیمرہ تھوڑنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے اشرف سولنگی اور عطا حسین کو سخت نتائج کی دھمکیاں دی۔

نمائندوں کو ایک گھنٹہ یرغمال بنانے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

دوسری جانب سندھ حکومت فیکٹریوں سے ملازمین کی برطرفی پر برہم ہو گئی، محکمہ محنت سندھ فیکٹری ملازمین کی بحالی کے لئے حرکت میں آگیا۔

لاک ڈاون کے دوران ملازمت سے نکالے گئے تمام مزدور بحال کئے جائیں۔ محکمہ محنت سندھ نے صنعت کاروں کو ملازمین کی بحالی، تنخواہوں اور واجبات کے اجرا کے لئے خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا ہے سندھ میں ملازمین کو فیکٹریوں سے نکالے جانے کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ملازمین کی برطرفی سندھ پیمنٹ اینڈ ویجز ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی ہے۔

صنعتکار نہ صرف ملازمین کو بحال کریں بلکہ واجبات اور تنخواہیں بھی ادا کریں۔ محکمہ محنت سندھ نے ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

Related Articles

Back to top button