پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4322 ہوگئی، 572 افراد صحتیاب

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4322 ہوگئی ہے جب کہ 572 افراد اس مہلک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2737 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 248 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اس طرح پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4322 ہو گئی ہے۔

پنجاب 

پنجاب میں کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2171 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 17 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کیسز کی تصدیق کی جس کے مطابق 58 قیدی، 695 زائرین، 756 عام شہری اور رائے ونڈ قرنطینہ میں کورونا کے 657 مریض ہیں۔

سندھ 

سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 1036 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 20 تک جا پہنچی ہیں۔

مزید پڑھیں: 14 اپریل کے بعد سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 11 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے۔

بلوچستان 

بلوچستان میں بدھ کو کورونا کے مزید 8 کیسز سامنے آئے اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 212 اور ہلاکتیں 2 ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، بلوچستان حکومت کی لاک ڈاون میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا  کے مطابق صوبے میں کیسز کی تعداد 560 ہوگئی جب کہ شانگلہ اور کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے مریض کورونا سے انتقال کرگئے جس کے بعد کے پی میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا سرحدیں مزید دو ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

محکمہ صحت نے بتایا کہ کورونا کے سب سے زیادہ 108 کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ صوبے میں اب تک 122 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

سرکاری پورٹل کے اعداد شمار کے مطابق  اسلام آباد  کورونا کیسز کی تعداد 102 ہو گئی ہے۔

سرکار اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 213 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مہلک وائرس سے متاثرہ 96مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں آج کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 28  ہوگئی ہے۔

وزیر صحت آزاد کشمیر کے مطابق عباس پور کے علاقے نمجر میں ایک اور پلندری میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پلندری میں کورونا کے پہلے مریض کے 2 گھروالوں اور 2 دوستوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں