پاکستانی خبریں

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فوج نے بھارت کا ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کا ڈرون مار گرایا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی ڈرون نے سنکھ سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی کی اور 600 میٹر تک پاکستان کی سرزمین کے اندر آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون نے600 میٹر تک پاکستان کی حدود میں فضائی جائزہ لیا۔ بھارتی فوج کا یہ اقدام اشتعال انگیز کارروائی ہے۔

بھارتی اقدامات دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی فوج مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان کی جاسوس کی۔ اس سے قبل2019 میں بھی پاک فوج نے ایک بھارتی جاسوس ڈرون گرایا تھا۔

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرون کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ برس پاک فوج نے ستوال سیکٹر میں بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر گرایا تھا۔

Related Articles

Back to top button