پاکستانی خبریں

ملک بھر میں شب برأت آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھرمیں آج شب برات مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے تاہم مساجد میں اجتماعات پرپابندی ہوگی۔

آج ہے شب برات یعنی برکتوں، فضیلتوں اور بخشش والی رات ہے، جس میں رہتی ہے انوار و تجلیات کی برسات، توبہ و استغفار، عبادات کرکے اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کی گھڑیاں شب برات کولیلتہ المبارکہ بھی کہاجاتا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت سمیت علمائے کرام نے عوام کو شب برات پراپنے اپنے گھروں میں رہ کر عبادات کرنے کی تاکید ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن  نے بتایا کہ شب برات پر مسلمان گھروں میں ہی نوافل ادا کریں اورتوبہ واستغفارکی جائے۔

شہری شب برات پر توبہ استغفار اور اپنے پیاروں کے لئے مغفرت کی دعا کا اہتمام گھروں پرہی کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button