پاکستانی خبریں

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4072 جبکہ 467 مریض صحت یاب

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4072 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 58 تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3076 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 208 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اس طرح پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4072 ہو گئی ہے۔

سندھ
سندھ میں آج اب تک کورونا کے مزید 50 کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔

مزید پڑھیں:صوبے بھر میں کسی کو بھی شبِ برات پر قبرستان جانے کی اجازت نہیں ہو گی، مرتضیٰ وہاب

اس طرح صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1036 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 20 تک جا پہنچی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 11 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں آج بروز بدھ کورونا کے مزید کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2,030 ہوگئی جب کہ مزید ایک اور ہلاکت سے صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جس کی تصدیق وزیر صحت تیمور خان کی جانب سے کی گئی۔

وزیر صحت کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 527 ہوگئی ہے جب کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ورسک سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ مریض انتقال کرگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔

بلوچستان

بلوچستان میں آج بروز بدھ کورونا کے مزید  کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کے صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 206 اور ہلاکتیں 2 ہوگئی ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کو علاج کے لیے آئسولیش وارڈز منتقل کیا جائے گا۔

لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں آج بھی کورونا کے مزید کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

 جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں منگل کو کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 212 تک جا پہنچی ہے۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق سے پاکستان پہنچ گیا

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

پرواز پی کے 9813 کے ذریعے 33 مسافراسلام آباد سے بغداد بھی گئے ہیں اور یہی طیارہ 161 پاکستانیوں کو لیکر واپس پاکستان آئے گا۔ پالپا اور پی آئی اے کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد خصوصی طیارہ روانہ ہوا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے روانہ

عراق کے مختلف شہروں سے 161 پاکستانی بغداد میں جمع ہوئے ہیں جن کو خصوصی پرواز سے پاکستان لایا جائے گا۔ مذکورہ خصوصی طیارہ گزشتہ روز روانہ ہونا تھا لیکن پائلٹس نے انکار کر دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button