پاکستانی خبریں

پنجاب میں گندم خریداری مہم کا ہدف 45 لاکھ میٹرک ٹن مقرر

پنجاب میں گندم خریداری مہم کا ہدف پینتالیس لاکھ میٹرک ٹن مقررکردیا گیاہے، ذاتی استعمال کے سوا نجی خریداری، ٹرانسپورٹیشن اور سٹوریج پر پابندی عائد کر دی گئی۔

چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس میں گندم خریداری مہم کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں گندم خریداری مہم کا ہدف 45 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

گندم خریداری مہم کے دوران صرف لائسنس یافتہ خریدار حصہ لے سکیں گے، خریداری پالیسی کے تحت ذاتی استعمال کے سوا گندم کی پرائیویٹ خریداری، ٹرانسپورٹیشن یا سٹوریج پر پابندی ہو گی۔

فیڈ ملوں، غیر رجسٹرڈ سیڈ کمپنیوں کو گندم خریداری کی اجازت نہیں ہو گی۔ چیف سیکرٹری نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ رکھیں اور ذخیرہ اندوزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

بار دانہ کی تقسیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا اور باردانہ کی حد 200 سے 1000 بوری تک ہو گی۔ گندم خریداری مراکز میں کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button