پاکستانی خبریں

ملک بھر میں مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 257 مریض صحت یاب

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے۔

قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے اجری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے جن میں 257 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے جب کہ 17 کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب 

پنجاب میں آج بروز پیر کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے  کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 1493 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ صوبے میں 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں، اس طرح صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے تاہم صوبائی حکومت نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

مزید پڑھیں: صوبہ پنجاب کے نجی اسپتالوں میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی تیاریاں مکمل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا وائرس کے 1493 مصدقہ کیسز کی تصدیق کی تاہم ان کی جانب سے صوبے میں مزید 3 ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

جب کہ ترجمان پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 1684 کیسز کی تصدیق کی ہے۔

سندھ 

نئے کیسز کے سامنے آنے کے بدع سندھ میں  میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 881 ہوئی۔

جبکہ سکھر قرنطینہ سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق قرنطینہ سے صحت یاب ہو کر روانہ ہونے والے 66 افراد کی دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ صحت یاب ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ تمام افراد کو تین کوچز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

سکھر قرنطینہ سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق ان افراد کا تعلق کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، مٹیاری، لاڑکانہ، شکارپور اور گھوٹکی سے ہے جب کہ تمام افراد کو گھر پہنچنے کے بعد احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا 

سرکاری پورٹل کے مطابق خیبرپختونخوا  کیسز کی مجموعی تعداد تعداد 405 ہے۔

اتوار کو کے پی کے میں سوات کے رہائشی 2 افراد کورونا وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلسل بندش کے بعد طورخم بارڈر کو یک طرفہ طور پر بحال کر دیا گیا

وزارت صحت نے بتایا کہ سوات کے رہائشی 2 افراد کورونا وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 62 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان 

بلوچستان میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 191 ہو گئی  ہے۔

مزید پڑھیں: تفتان جانے سے انکار پر 44 ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا: فوکل پرسن برائے انسداد کورونا

 صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 60 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ جام کمال نے کی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 210 تک جا پہنچی ہے جس کی تصدیق پورٹل پر بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: چین سے آنے والی کٹس اور این آئی ایچ کی کٹس میں فرق ہے: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 9 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

اسلام آباد 

وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 82 ہو گئی ہے۔

 آزاد کشمیر 

آزاد کشمیر میں اتوار کو مزید 3 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

 

 

Related Articles

Back to top button