پاکستانی خبریں

احساس کفالت پروگرام کی خواتین کو 3ماہ کے 12ہزار روپے دیں گے: ثانیہ نشتر

وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زیادہ درخواستوں پر پروگرام میں توسیع کرسکتے ہیں، احساس کفالت پروگرام کی خواتین کو 3ماہ کے 12ہزار روپے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر مستحق افراد کی فہرست مرتب کرنے کا کہا ہے، صوبے اپنے بجٹ میں سے بھی مستحق افراد کی مدد کریں گے۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پنجاب 7 لاکھ اور سندھ ڈھائی لاکھ اپنے بجٹ میں سے دے گا، ہنگامی کیش کیلئے شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیجنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہنگامی کیش سے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بھی مستفید ہوں گے، اس کیلئے جانچ پڑتال کا موثر طریقہ کار بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی کیش مرد کے نام پر جاری کیا جائے گا، اسٹیٹ بینک کی معاونت سے ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، ایف بی آر اور دیگراداروں سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا: فردوس اعوان

دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کے لیے مراعاتی پیکج اور صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

Related Articles

Back to top button