پاکستانی خبریں

کوئی بھی طاقتور گروہ عوامی مفادات کا خون کر کے منافع سمیٹنے کے قابل نہیں رہے گا: وزیر اعظم پاکستان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کے کمیشن کی جانب سے مفصل فرانزک آڈٹ کے نتائج کے بعد کوئی بھی طاقتور لابی عوامی مفادات کا خون کر کے منافع سمیٹنے کے قابل نہیں رہے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں کسی بھی کارروائی سے پہلے اعلیٰ سطح کے کمیشن کی جانب سے مفصل فرانزک آڈٹ کے نتائج کا منتظر ہوں۔ 

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نتائج 25 اپریل تک مرتب کر لیے جائیں گے، ان نتائج کے سامنے آنے کے بعد کوئی بھی طاقتور گروہ (لابی) عوامی مفادات کا خون کر کے منافع سمیٹنے کے قابل نہیں رہے گا انشا اللہ۔

انہوں نے کہا کہ گندم اور چینی کی قیمتوں میں یک لخت اضافے کی ابتدائی تحقیقات وعدے کے مطابق فوراً بلا کم و کاست جاری کردی گئی ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تاریخ میں اس کی نظیر نایاب ہے، ذاتی مفادات کی آبیاری اور سمجھوتوں کی رسم نے ماضی کی سیاسی قیادت کو اس اخلاقی جرات سے محروم رکھا جس کی بنیاد پر وہ ایسی رپورٹس کے اجرا کی ہمت کر پاتیں۔

مزید پڑھیں: آٹا، چینی بحران: قومی خزانے کے رکھوالوں نے ہی مچادی لوٹ مار، رپورٹ آتے ہی کھڑے ہوگئے اہم سوالات

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آٹا اور چینی کے بحران سے متعلق رپورٹ میں حکومت سے وابستہ افراد کے ملوث ہونے کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button