پاکستانی خبریں

پاکستان کی افغانستان کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی، طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا اعلان

پاکستان نے افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا۔

ترجما دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، طورخم اور چمن بارڈر اگلے ہفتے 6 سے 9 اپریل تک کھلے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں افغان شہریوں کی واپسی کے لیے بارڈرکھلے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر بند کیے گئے تھے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحد پر ہر قسم کی دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل، کسٹم ہاوس اور ایف آئی اے دفاتر بند کر دیئے گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button