پاکستانی خبریں

کورونا وائرس سے متعلق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ایسا بیان کہ ہر کوئی جام کمال کا متعرف گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ عوام کی زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں، کورونا کے چیلنج کا سامنا کریں گے، ینگ ڈاکٹرز کے تحفظات جائز ہیں،ان کی حمایت کرتا ہوں۔

یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں سے میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کا معاملہ انتہائی اہم ہے، ہمارے لیے عوام کی زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں.

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اورحکومت مل کر کورونا کے چیلنج کا سامنا کریں گے، کورونا ایک ایسی عالمی وبا ہے جس کے سامنے طاقتور ترین ممالک بھی بےبس ہوگئے۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ چین سمیت مختلف ممالک سے طبی سامان مل رہاہے جو اسپتالوں کو فراہم کیا جارہاہے۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے مستحقین کو راشن کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے

اس سلسلے میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو4ماہ کی رقم ادا کی جارہی ہے، اس کے علاوہ گندم کےحوالے سے کمی کو بھی پورا کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں یکجا ہوکر کام کریں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز کے تحفظات جائز ہیں، پہلے دن سے اس کی حمایت کررہا ہوں۔

Related Articles

Back to top button