پاکستانی خبریں

سندھ میں مزید 10 افراد کورونا کو شکست دنیے میں کامیاب، مرتضیٰ وہاب نے خوشخبری سنا دی

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔ ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کہنا تھا کہ لوگوں کو سیکھنا چاہیے آئسولیشن یا معاشرتی دوری ہی کورونا کا علاج ہے۔

 ادھر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں برائے مہربانی گھروں میں رہیں، ہم اس بیماری کو عوام کی مدد سے ہی شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا تعاون نہیں رہا تو کرونا سے جان چھڑانا مشکل ہوجائے گا۔

Related Articles

Back to top button