پاکستانی خبریں

جب تک عوام گھروں سے نکلتے رہے کورونا مزید پھلتا رہے گا، گورنر پنجاب نے خبردار کر دیا

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ جب تک عوام گھروں سے نکلتے رہے کورونا مزید پھلتا رہے گا اور عوام نے سنجیدہ نہ لیا تو کورونا کو روکنا ممکن نہیں رہے گا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اگر سمجھتی ہے کورونا سے صرف حکومت کو نقصان ہوگا تو یہ درست نہیں، خدانخواستہ کورونا بڑ ھے گا تو 22 کروڑ پاکستانیوں کا نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں بلکہ متحد ہونے کا ہے، کورونا کو شکست دیں گے تو حکومت اور اپوزیشن سمیت سب کی جیت ہوگی۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ کورونا کے معاملات پر اپوزیشن مشورہ ضرور دے مگر سیاست نہ کرے۔ جب کورونا بحران سے نکل آئیں گے توپھر سب سیاست کریں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا  کہ موجودہ کٹھن حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن ہے، قوم کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حزب اختلاف محض اپنی سیاست چمکانے کے لئے خالی بیان بازی کر رہی ہے، زبانی جمع خرچ کی بجائے میدان میں آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت محض بیانوں سے نہیں ہوتی، مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کورونا کنٹرول کے لئے اقدامات پر عوام کو پورا اعتماد ہے۔

 

Related Articles

Back to top button