پاکستانی خبریں

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی صحت کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی، اہم پیغام سامنے آ گیا

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ اور ان کے آج ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

سعید غنی نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور ان کے آج ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

سعیدغنی کا کہنا ہے کہ ان کی کوش ہوگی کہ وہ اپنی ذمہ دارایاں بہتر طور پر انجام دے سکیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ ‘میں آپ تمام خیر خواہوں کا شکرگذار ہوں جنہوں نے گذشتہ 10 روز میں میرے لیے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی’۔

مزید جانیے: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تشخیص، اہم خبر سے جیالے پریشان …

خیال رہے کہ 23 مار چ کو اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور اس کے بعد سے وہ گھر پر ہی آئسولیشن پر تھے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ متحرک ہیں اور ان کی ٹیم میں سعید غنی بھی بہت زیادہ فعال رہے ہیں اور تقریباً ہر اجلاس میں موجود رہے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button