پاکستانی خبریں

پاک چین دوستی کی نئی مثال قائم، کورونا سے نمٹنے کیلئے چینی ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

خصوصی طیارہ چینی ڈاکٹرز کی ٹیم کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام نے چینی ڈاکٹروں کی ٹیم کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا تھا کہ چین سے 8 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کل پاکستان پہنچے گی جو کورونا وائرس سے نمٹنے میں حکومت کی مدد کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ چین سے آئی ڈاکٹروں کی ٹیم کورونا وائرس کیخلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لے گی اور ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کرے گی۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ حکومت کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھی بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان حکومت کی اپیل پر چین نے کورونا سے بچاؤ کا سامان خنجراب بارڈر پر حکام کے حوالے کر دیا

خیال رہے کہ چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کا اعلان کیا ہے اور طبی سازوسامان بھی بھیجا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسکس اور دیگرطبی سامان کے دو جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت بھی امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔چینی سفارت خانے کے مطابق پاکستان کو مزید طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کی جا رہی ہے اور چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

 

Related Articles

Back to top button