پاکستانی خبریں

کورونا وائرس: عالمی ادارہ صحت نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے لیے تیار رہیں، یہ کم فاصلے کی محدود وقتی دوڑ نہیں بلکہ میرا تھون ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا اپنے تازہ بیان میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ یورپ متاثر ہے۔ کورونا سے اب تک 70فیصد اموات یورپ میں ہوئیں۔

عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ کورونا کے 60فیصد کیسز بھی یورپی ممالک میں سامنے آئے، دنیا بھر کی حکومتیں اور افراد کورونا سے پیدا نئی حقیقت کا ادراک کریں، کورونا وائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے لیے تیار رہیں۔

خیال رہے کہ یورپی ملک اٹلی میں صورتحال چین سے زیادہ بدتر ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث لاشوں کے انبار لگ گئے جبکہ اسپتالوں میں بستر اور قبرستانوں میں دفنانے کیلئے جگہ نہ بچی، اطالوی نرسوں کا کہنا ہے تھک گئے ہیں، اب مزید لاشیں نہیں گن سکتے۔

دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 72 ہزار سے زائد متاثر ہیں اور وائرس سے اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 949 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button