پاکستانی خبریں

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف بھی شریک

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہیں۔

نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس اور اس کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا شرکا کو بریفنگ دیں گے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے طبی آلات کی دستیابی سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

صوبائی وزرائے اعلیٰ اوردیگر حکام بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہیں۔ اجلاس میں حکومتی ریلیف پیکج کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے 1102 کیسز سامنے آچکے ہیں اور8 اموات ہوئی ہیں۔ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے اور عوامی اجتماعات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تاحال سندھ میں سب سے زیادہ 417، پنجاب میں323، بلوچستان میں131، خیبر پختونخوا121، گلگت بلتستان میں84، اسلام آباد میں 25جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور صوبوں کے درمیان زمینی و فضائی راستے بھی بند ہیں۔

حکومت نے لوگوں کے گھروں سے غیر ضروری نکلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور تمام نجی و سرکاری ادارے بند ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button